جرائم و حادثات

کاماریڈی ضلع میں ایک خاتون سرپنچ کے شوہر کا قتل !

کاماریڈی _ تلنگانہ میں ایک خاتون سرپنچ کے شوہر کا نامعلوم افراد نے قتل کردیا ۔یہ واقعہ کاماریڈی ضلع کے راماریڈی منڈل کے سنگاریاپلی گاوں میں پیش آیا۔جہاں  سنگاریاپلی گاؤں کی  سرپنچ مہیشوری کے شوہر اچم نرساگوڑ (48) کی کاماریڈی ضلع ہیڈکوارٹر کے کلکٹریٹ کے مضافاتی علاقے میں مشتبہ طور پر نعش برآمد ۔پولیس کو نرسا گوڑ کے قتل کا شبہ ہے۔

نرسا گوڑ کی لاش کے ساتھ شراب کی بوتلیں ملی ہیں۔ ڈی ایس پی سریش، کاماریڈی رورل سی آئی سرینواس گوڑ، گودھو پلی ایس ایس آئی پرساد نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button