این آر آئی

سعودی عرب ٹوسٹ ماسٹرز کلب کی سالانہ تقریب (SATAC 2024) کا شاندار انعقاد

ریاض ۔ کے این واصف

حسب روایت سعودی عرب ٹوسٹ ماسٹرز کلب کی سالانہ کانفرنس کا امسال بھی شاندار پیمانے انعقاد عمل مین آیا۔ یہ سہ روزہ کانفرنس 16 سے 18 مئی الیماما یونیورسٹی، ریاض مین منعقد ہوئی۔ اس تین روزہ کانفرنس مین سنٹرل اور منطقہ شرقیہ سے تعلق رکھنے والے ٹوسٹ ماسٹرز کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس مختلف اجلاسون پر مشتمل رہی۔ ٹوسٹ ماسٹر ڈسٹرکٹ 79 کے سالانہ مقابلے۔ انٹرنیشنل تقریری مقابلے مین ٹوسٹ ماسٹر عادل الجہیمن نے چیمپئن شپ جیتی۔ انھون نے عالمی تقریری مقابلے مین ڈسٹرکٹ 79 کی نمائیندگی کی۔ جبکہ ٹوسٹ ماسٹر ودھا الحسسون دوسرے اور مرزا فرقانہ فاطمہ نے تیسرا مقام حاصل کیا۔ فرقانہ کا تعلق ہندوستان کے شہر اورنگ آباد سے ہے۔

 

برجستہ موضوعات کے مقابلہ مینُ ٹوسٹ ماسٹرس صادق باشا نے پہلا، ہنس مرت نے دوسرا اور جیفری ڈی ویرا نے تیسرا انعام حاصل کیا۔ مقابلہ تجزیہ نگاری مین ڈی ٹی ایم سندر راما لنگم نے پہلا، ٹی ایم جیفری ویرا نے دوسرا اور ٹی ایم عبدالرحمان الحمادی نے تیسرا مقام حاصل کیا۔ مزاحیہ تقریری مقابلہ مین ڈی ٹی ایم نذیر القاسم نے پہلا، ڈی ٹی ایم کرشنا کمار نے دوسرا اور ٹی ایم حبیب امبادم تیسری پوزیشن حاصل کی۔ نوعمر ٹوسٹ ماسٹرز (Gaviliers) مین پرشانتبی سندر نے پہلا، امتیاز نے دوسرا اور شیاما شبلی نے تیسرا انعام حاصل کیا۔ اسی شعبہ مین برجستہ موضوعات مقابلے میں شیاما شبلی چیمپئنُ قرار پائیں۔

 

ڈسٹرکٹ کونسل میٹنگ مین نئے عہدیداران کا انتخاب عمل مین آیا۔ انتخابات کا انعقاد ڈائریکٹر ٹوکی الہرتھ نے پارلیمنٹیرین محمد مبین کی نگرانی مین عمل مین آیا۔ سال 2024-2025 کے لئے منتخب کئے گئے عہدیدارون مین شیکھر تیواری، محمد افضال، ایلکس فلپس شامل ہیں۔ مختلف موضوعات پر جن کلیدی مقررین نے خطاب کیا ان مین مس روذیل حسین، ڈاکٹر داد العمودی، شامل تھے۔ محمد عاشق نذیر نے ورک شاپ کی صدارت کی۔ سال 2015 کے عالمی چیمپئن محمد القہطانی نے موٹیوشنل تقریر کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button