انٹر نیشنل

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی نعش برآمد

حیدرآباد _ 20 مئی ( اردولیکس ڈیسک) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی نعش مشرقی آذربائیجان کے گہری کھائی سے برآمد ہوگئی ۔ایرانی فوج کی امدادی ٹیموں نے گھنے جنگل سے صدر ابراہیم رئیسی کی نعش کو منتقل کردیا۔

 

واضح رہے کہ اتوار کو پیش آئے ہیلی کاپٹر حادثہ میں صدر ایران ابراہیم رئیسی  جاں بحق ہوگئے۔ان کے ہمراہ ہیلی کاپٹر میں سوار ایران کے وزیر سمیت دیگر افراد ، وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان، مشرقی آذربائیجان کے گورنر ملک رحمتی اور صدر کے سکیورٹی پرسنلز سوار تھے کی بھی موت ہوگئی

 

۔ایران کے سرکاری میڈیا نے اس بات کی اطلاع دی ایرانی صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ مشرقی آذربائیجان میں اتوار کو خراب موسم کی وجہ سے اس وقت پیش آیا جب وہ ڈیم کے افتتاح کے بعد واپس تبریز جا رہے تھے۔

امدادی ٹیمیں ملبے تک پہنچنے کی کوشش کررہی ہیں کیونکہ خراب موسم کے علاوہ ہر طرف گھنا جنگل اور گہری کھائی ہے جس کی وجہ سے ملبے تک پہنچنے میں دشواری پیش آرہی ہے تاہم امدادی ٹیمیں بڑی مشکل سے حادثہ کے مقام پر پہنچ کر نعش کی شناخت کی ۔

Ms

متعلقہ خبر پڑھیں

ہیلی کاپٹر حادثہ میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی جاں بحق _ ملبے تک پہنچنے کی کوشش جاری

متعلقہ خبریں

Back to top button