تلنگانہ

چالان کرنے پرحیدرآباد میں خاتون ٹریفک پولیس سے الجھ پڑی۔واکی ٹاکی بھی چھین لیا

حیدرآباد:شہر کے سلطان بازار پولیس اسٹیشن کے حدود میں آج ایک خاتون نے ہنگامہ آرائی کردی۔ پورا معاملہ یہ ہے کہ ایک خاتون نے نو پارکنگ میں گاڑی کھڑی کی تھی، جس پرٹریفک پولیس نے خاتون کی گاڑی کو چالان کیا اوراس کی گاڑی کے ٹائرکو وہیل لاک لگادیا، ٹریفک پولیس کی اس کاروائی پرخاتون برہم ہوگئی اور وہ ملازمین پولیس سے بحث تکرار پراترآئی۔ خاتون نے سڑک پرہنگامہ کھڑا کردیا اورٹریفک پولیس ملازم کا واکی ٹاکی چھین لیا۔ خاتون کی اس ہنگامہ آرائی کا ویڈیو سوشل میڈیا پرتیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button