انٹر نیشنل

سعودی وزارت حج -گداگروں کو خیرات نہ دیں، عازمین حج کو ہدایت

ریاض ۔ کے این واصف

بھیک مانگنا اب مجبوری نہیں پیشہ بن گیا ہے۔ بڑے شہروں میں لوگ باضابطہ گداگری کے ادارے قائم کرکے یہ کاروبار چلارہے ہیں۔ موسم حج میں یہ ادارے ویزے حاصل کرکے بھیک مانگنے والوں کو مکہ اور مدینہ منورہ لاتے ہیں اور ان کے ذریعہ پیسہ بناتے ہیں۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس بات نوٹ لیاہے۔ اور عازمین حج کے لئے ہدایت جاری کی ہے۔

 

وزارت حج و عمرہ نے عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ وہ گداگروں کو صدقہ خیرات نہ دیں۔سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کے قریب اور عازمین حج کی گزرگاہوں میں کچھ افراد گداگری کرتے نظر آسکتے ہیں۔یہ لوگ محتاج نہیں بلکہ پیشہ ور ہیں جن کا کام عازمین حج کو بے وقوف بنانا ہے۔

 

وزارت نے عازمین کو ہدایت کی ہے کہ سعودی عرب کے قانون کے مطابق گداگری قابل سزا سنگین جرم ہے جس کے انسداد کے لیے خصوصی ادارے کام کر رہے ہیں۔مستحقین تک صدقہ و خیرات پہنچانے کے لیے ضروری ہے کہ مستند اور اجازت یافتہ اداروں سے رجوع کیا جائے جن کے دفاتر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بھی موجود ہیں۔وزارت نے کہا ہے کہ عازمین حج کے لیے ضروری ہے کہ وہ ملک کے قوانین کا احترام کریں اور ضوابط کی پابندی کے ساتھ مناسک کی ادائیگی کریں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button