انٹر نیشنل

سعودی قیادت کو عرب اور خلیجی رہنماؤں کی یوم الوطنی پر مبارکباد۔ مملکت میں جشن

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب کے 94 ویں یوم الوطنی کے موقع پر آج مملکت بھی میں جشن کا سماء ہے۔ سارا ملک قومی پرچم اور روشنیوں سے جگمگا رہاہے۔ تمام سرکاری اور خانگی ادارون کو تعطیل۔ نوجوان سڑکوں پر قومی پرچم کے ساتھ جھومتے ہوئے خوشیاں منارہے ہیں۔ درین اثنا سعودی قیادت کو بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ، اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ ثانی، عمان کے فرمانروا سلطان ہیثم بن طارق، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے یوم الاوطنی پر مبارکباد دی ہے۔

 

 

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کو تہنیتی پیغام روانہ کیا ہے۔اپنے پیغام میں سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ تاریخی تعلقات کو مثالی قرار دیتے ہوئے سعودی عرب کے لیے مزید ترقی و کامرانی کی امید ظاہر کی ہے۔امیر کویت نے اپنے پیغام میں سعودی عرب اور کویت کے درمیان مضبوط اور تاریخی تعلقات کا ذکر کیا جو دونوں ملکوں اور ان کے عوام کو پر سطح پر متحد رکھتے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ شاہ سلمان کے دور میں مملکت کی شاندار ترقی اور کامیابیوں پر سب کےلیے باعث فخر ہیں۔ اردن و عمان کے فرمانروا اور امیر قطر نے اپنے پیغام میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی اچھی صحت، خوشی، درازی عمر، سعودی عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button