انٹر نیشنل

سابق صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی کی تلاشی

حیدرآباد_ 9 اگست ( اردولیکس ڈیسک) امریکی تحقیقاتی ادارے (  ایف بی آئی )  نے پیر کی آدھی رات (ہندوستان وقت کے مطابق  منگل کی صبح) سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لگژری فارم ہاؤس، مار-اے-لیگو ریزورٹ کی تلاشی لی۔ تحقیقاتی ایجنسیوں کے ایجنٹس نے ٹرمپ کے گھر کو گھیرے میں لے لیا ہے اور تلاشی جاری ہے. اگرچہ ایف بی آئی نے اس بارے میں کوئی معلومات نہیں دی ہیں تاہم سابق صدر ٹرمپ نے ردعمل دیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایف بی آئی نے مار-اے-لیگو میں پام بیچ میں ان کی خوبصورت رہائش گاہ کو قبضے میں لے لیا۔ اس پر ایف بی آئی کے نمائندے سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے جواب دینے سے انکار کردیا۔

ٹرمپ نے ایف بی آئی کی کارروائی پر سیاسی انتقام کا الزام لگایا۔ کہا جاتا ہے کہ امریکہ کے لیے یہ مشکل وقت ہے جب تفتیشی ایجنسی نے سابق صدر کے گھر کی تلاشی لی ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں اس سے قبل کسی سابق صدر کو ایسی صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ الزام ہے کہ تحقیقاتی ایجنسی کے تعاون کے باوجود کوئی اطلاع دیئے بغیر رہائش گاہ پر دھاوا کیا گیا۔ ٹرمپ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ  ڈیموکریٹس کا حملہ ہے جو انہیں 2024 کے انتخابات میں حصہ لینے سے روکنا چاہتے ہیں۔ تاہم یہ معلوم ہوا ہے کہ ایف بی آئی کے چھاپوں کے وقت ٹرمپ گھر پر نہیں تھے اور اس وقت نیو جرسی میں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button