ایجوکیشن

روزگار کی صلاحیتوں اور اسپوکن انگلش کی مفت تربیت

حیدرآباد۔ 8 اگست (راست) کریٹیو ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک مفت ایک ماہی اسپوکن انگلش و روزگار تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس پروگرام میں ایجوکیشن اسکلس فاؤنڈیشن کے صدر ظفر محمود اور کریٹیو ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کے صدر طاہر فراز نے اہم تعاون دیا ہے۔ اس پروگرام کے دوران انگریزی بات چیت‘ مباحث‘ انٹرویو‘ بائیو ڈاٹا تحریر کرنے‘ قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ کی تربیت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ شرکاء کی حصول روزگار کے لئے رہنمائی کی جائے گی۔ گریجویٹس‘ پوسٹ گریجویٹس‘ انجینئرنگ اور مینجمنٹ کے طلبہ شرکت کرسکتے ہیں۔ تفصیلات کے لئے فون نمبر 8341505095 پر واٹس ایپ کے ذریعہ رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ کلاسس کا اہتمام انٹیگرل فاؤنڈیشن اسکول ٹولی چوکی میں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button