جنرل نیوز

الفلاح فائونڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کا مبارک پور میں عظیم الشان پروگرام آج

خون عطیہ کو لیکرعوام کو بیدار کرنا ہمارا مقصد: ذاکر حسین

اعظم گڑھ،(ابوشحمہ انصاری) خون عطیہ میدان میں انقلاب برپا کرنے والی تنظیم الفلاح فائونڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے زیراہتمام 4 نومبر 7 بجے کو مبارک پورمیں خون عطیہ بیداری اور تعلیمی بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔یہ پروگرام الفلاح فاؤنڈیشن مبارک پور یونٹ کے زیر انتظام منعقد کیا گیاہے۔پروگرام کے روحِ رواں محمد آفتاب اور یاسر نواز نے بتایا کہ منعقدہ پروگرام میں الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے بانی اور سیکڑوں مریضوں کو ہزاروں یونٹس مفت خون مہیا کرانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے والے ذاکر حسین بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔اس موقع پر وہ خون عطیہ اور تعلیم کے موضوع پر تبادلہء خیال کریں گے۔بتا دیں کہ اعظم گڑھ سمیت اتر پردیش و دیگر متعدد ریاستوں میں خون عطیہ تحریک چلا کر مریضوں کو مفت خون مہیا کرانے کیلئے سرگرم الفلاح فاؤنڈیشن بہت جلد اپنا ہیڈ آفس قومی دارالحکومت دہلی میں کھولنے جا رہی ہےمنعقدہ پروگرام میں مبارک پور (رسول پور) کی سیکڑوں عوام کی شرکت متوقع ہے۔اس موقع پر ذاکر حسین نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کو خون عطیہ کو لیکر بیدارکرنا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button