انٹر نیشنل

عازمین حج کیلئے ضروری اطلاع۔ حجاج کے سامان میں 4 چیزوں کی اجازت نہیں

حیدرآباد ۔ کے این واصف

وزارت حج و عمرہ نے عازمین حج کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے سفر کو آسان بنانے اور ایئرپورٹ پر کسی مشکل سے بچنے کے لیے ایسا سامان لانے سے اجتناب کریں جو بین الاقوامی سفری قوانین کے مطابق منع ہو۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے ٹوئٹر پر ’مکہ و مدینہ تمہارے منتظر ہیں‘ کے عنوان سے ہیش ٹیگ جاری کیا ہے۔وزارت نے مذکورہ ہیش ٹیگ کے تحت کہا ہے کہ ’عازمین حج اپنا سامان پلاسٹک کے بیگ میں بھر کر نہ لائیں‘۔’پلاسٹک کے بیگ میں بھرا ہوا سامان جہاز میں لے جانا منع ہے۔ ایسا کرنے سے ایئرپورٹ پر پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا‘۔

’سامان میں پانی یا کوئی بھی سیال مادہ نہ رکھیں، ایئرپورٹ عملہ آپ کو سامان میں سے پانی اور سیال مواد نکالنے کا مطالبہ کرے گا‘۔’ایسا کوئی بھی سامان جو صحیح طرح سے بند نہ ہو یا جس میں سے اندر سے اشیا گرنے کا خطرہ ہو جہاز میں لے جانا منع ہے‘۔

وزارت نے کہا ہے کہ ’عازمین حج کو اس بات کا بھی خیال رکھنا چاہئے کہ اپنے سامان کو کپڑے سے نہ لپیٹ دیں‘۔’ایسا کوئی بھی بیگ جو کپڑے سے لپیٹا ہو یا کپڑے کی بوری میں بند سامان جہاز میں لے جانا منع ہے‘۔

اس بات سے تو سبھی واقف ہیں کہ خشخاش جو ہم یہاں پکوان میں استعمال کرتے ہیں سعودی عرب میں یہ سخت ممنوع شئے ہے۔ سعودی جانے والے مسافرین خشخاش ساتھ لے جانے سے اجتناب کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button