جرائم و حادثات

تلنگانہ کے نارائن پیٹ ضلع میں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم ، 4 افراد ہلاک

نارائن پیٹ _ 26 مئی ( اردولیکس) تلنگانہ کے نارائن پیٹ ضلع میں دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے

 

تفصیلات کے مطابق نارائن پیٹ ضلع کے کرشنا منڈل میں دو تیز رفتار موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ اس حادثے میں چار کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ جمعہ کی علی الصبح منڈل کے نالہ گٹو میں پیش آیا۔ مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ مرنے والوں کی شناخت اشوک، انجنیو، انیرودھ اور نرسمہا کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے کیس  رجسٹر کر کے تحقیقات شروع کر دی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button