جرائم و حادثات
بیٹے کا قتل کرکے باپ کٹا ہوا سر لے کر پہنچ گیا پولیس اسٹیشن
حیدرآباد: ریاست آندھراپردیش کے پلناڈو میں ایک باپ نے اپنے بیٹے کا قتل کرنے کے بعد اس کا سر تن سے جدا کردیا اورکٹا ہوا سر لے کر پولیس اسٹیشن پہنچ گیا۔ گنڈے پلی وڈرکالونی میں باپ ویرایا اوراس کا بیٹا کشور ساتھ رہا کرتے تھے۔ بیٹا کشورشراب کی لت کا شکار ہوگیا تھا۔باپ ویرایا نے اسے کئی مرتبہ سمجھایا تاہم بیٹا بری عادتوں سے باز نہیں آیا۔ کل ویرایا کی بیوی اپنے ماں باپ کے گھرگئی ہوئی تھی۔ ویرایا جو اپنے بیٹے کی بری عادتوں اوراس کی ہراسانی سے تنگ آچکا تھا اس نے بیٹے کے قتل کا منصوبہ بنایا۔ رات دیر گئے ان دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا برہم باپ نے خنجرسے پہلے اپنے بیٹے کا قتل کردیا اوراس کے بعد نعش کو تھیلے میں ڈالکرپولیس اسٹیشن پہنچ گیا۔ اس نے اپنے آپ کوپولیس کے حوالہ کردیا۔