جرائم و حادثات

ٹرین کی ٹکر سے تین معصوم بچے ہلاک۔ پٹریوں پربیٹھ کر پھل کھارہے تھے

نئی دہلی: ریاست پنجاب کے کیرت پورصاحب کے پاس ٹرین کی ٹکرسے تین کم عمربچے ہلاک ہوگئے۔ یہ بچے ریلوے ٹریک پر بیٹھ کر پھل کھارہے تھے کہ انھیں ٹرین نے ٹکردے دی۔ معلوم ہوا ہے کہ چاربچوں نے درخت سے پھل توڑے اورٹریک پربیٹھ کریہ پھل کھا رہے تھے کہ انھیں سہارن پورسے ہماچل پردیش جانے والی ٹرین ٹکردے دی جس کی وجہہ سے تین بچوں کی موقع پرہی موت ہوگئی جبکہ ایک زخمی بتایا گیا ہے۔ اسے علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button