اسپشل اسٹوری

مسجدِ نبوی کے صحن میں پیدا ہونے والی بچی کا نام “طیبہ” رکھا گیا

ریاض ۔ کے این واصف
خوش نصیب والدین نے مسجد نبوی کے صحن میں پیدا ہونے والی بچی کا نام ’طیبہ‘ رکھا ہے۔ یہ بچی نے پچھلے جمعہ کی شب جنم لیا تھا۔ الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بچی کے والد ڈاکٹر طارق علی سلیمان نے بتایا کہ ’عشا کی نماز کے لیے مسجد نبوی میں اہلیہ اور بچوں کو چھوڑا تھا تاہم پارکنگ نہ ملنے پر گھر واپس چلا گیا۔‘
’عشا کے فوری بعد اہلیہ نے رابطہ کر کے ہسپتال جانے کے لیے کہا حالانکہ جس وقت اہلیہ کو بچوں کے ساتھ نماز کے لیے مسجد نبوی چھوڑا تھا تب طبیعت ٹھیک تھی اور ڈاکٹروں نے ولادت کا وقت کچھ دن بعد کا دیا تھا جو کچھ ہوا اچانک ہوا۔‘طارق کے مطابق ’ابھی اہلیہ سے فون پر بات کر رہا تھا کہ اچانک کراہنے کی آواز آئی اور رابطہ منقطع ہو گیا۔ اپنی بیوی کی صحت و سلامتی کے حوالے سے تشویش میں مبتلا تھا۔‘
’راستے میں ہی تھا کہ ایک نرس نے مجھ سے رابطہ کیا اور خوشخبری سنائی کہ زچہ و بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔‘بچی کی والدہ نے بتایا کہ ’اچانک طبیعت خراب ہونے پر مسجد سے نکلی اور جیسے ہی گیٹ نمبر 34 تک پہنچی تو مین گر پڑی۔ وہاں ہلال احمر کا مرکز موجود ہے۔ عملے نے فوری طور پر طبی امداد دی اور بچی کی ولادت انجام پا گئی۔‘
ریجنل ہلال الاحمر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد الزھرانی کا کہنا تھا کہ ولادت کے لیے زچہ کو ہسپتال منتقل کرنے کا وقت نہیں تھا اسی لیے گائنک ڈاکٹر نے فوری ولادت کی کارروائی کی۔ولادت کے بعد طبی یونٹ کے ذریعے زچہ و بچہ کو ایمبولینس کے ذریعے سرکاری ہسپتال “باب جبریل ہیلتھ سنٹر منتقل کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button