تلنگانہ
پہلگام حملہ کےخلاف گوداوری کھنی میں کے کویتا کی قیادت میں کینڈل لائٹ ریالی

پہلگام حملہ کےخلاف گوداوری کھنی میں کے کویتا کی قیادت میں کینڈل لائٹ ریالی
حیدرآباد: رکن قانون ساز کونسل بی آرایس کلواکنٹلہ کویتا نے کہاکہ ہم دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں۔پہلگام دہشت گردانہ حملہ کےخلاف کے کویتا کی قیادت میں گوداوری کھنی میں موم بتیوں کے ساتھ ریالی نکالی گئی اورپہلگام متاثرین کے ساتھ انصاف کامطالبہ کیاگیا۔ مہلوکین کو خراج پیش کیاگیا۔شرکائے ریالی اپنے ہاتھوں میں بیانرس تھامے ہوئے تھے۔ جس میں پہلگام حملے کی مذمت اور متاثرین کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کیاگیا۔