تلنگانہ
امریکہ میں حیدرآبادی سافٹ ویئر انجینئر کی قلب پر حملہ سے موت

حیدرآباد: امریکہ میں شہر سے تعلق رکھنے والے ایک سافٹ ویئر انجینئر کی اچانک موت ہو گئی۔ آئی بی ایم میں سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر خدمات انجام دینے والے 36 سالہ پاون سائی ومشی
9 ستمبر کو کیلیفورنیا میں واقع اپنے گھر میں بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے اچانک کرسی پر گر پڑے۔ انہیں فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دل کا دورہ پڑنے کے باعث ان کی موت کی تصدیق کی۔
پاون سائی کا تعلق حیدرآباد کے بیگم پیٹ کے پرکاش نگر سے تھا۔ وہ 2016 میں ایم بی اے کی تعلیم حاصل کرنے امریکہ گئے تھے۔ بعد ازاں 2018 میں وہیں ملازمت اختیار کی اور وہیں مقیم تھے۔
نعش کو امریکہ سے حیدرآباد منتقل کای گیا اور آج بنسی لال پیٹ شمشان گھاٹ میں آخری رسومات ادا کردی گئیں۔



