آسام کے سیلاب متاثرین کے لیے جمعیت علماء کھمم کی ایک لاکھ 52 ہزار 200 روپے کی امداد

آسام کے سیلاب متاثرین کے لیے جمعیت علماء کھمم کی ایک لاکھ 52 ہزار 200 روپے کی امداد
کھمم: ریاست آسام میں شدید سیلاب اور طوفان سے متاثرہ عوام کی امداد کے لیے جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا سید محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیت علماء کھمم کی جانب سے ایک لاکھ 52 ہزار 200 روپے کی رقم جمع کی گئی۔
جمعیت علماء تلنگانہ کے نائب صدر و ضلع کھمم کے صدر مولانا محمد سعید احمد قاسمی کی نگرانی میں کھمم شہر کے علاوہ ضلع کے ستو پلی، مدیرا اور خوشمنچی منڈل کے مختلف مساجد میں جمعہ کے موقع پر آسام کے سیلاب متاثرین کے لیے عطیات وصول کئے گئے، جس سے مجموعی طور پر 1,52,200 روپے جمع ہوئے۔
14 ستمبر کو جمعیت علماء ضلع کھمم کے ذمہ داران حافظ محمد جواد احمد، حافظ شیخ فضل اللہ، مولانا محمد سعادت اللہ قاسمی اور مفتی سلمان قاسمی نے نلگنڈہ پہنچ کر جمعیت علماء تلنگانہ کے صدر سید احسان الدین قاسمی سے ملاقات کی اور جمع شدہ رقم ان کے حوالے کی۔
اس موقع پر مولانا محمد سعید احمد قاسمی نے آسام کے متاثرین کی امداد میں تعاون کرنے پر کھمم شہر و ضلع کی مساجد کے صدور، ذمہ داران اور عوام سے اظہار تشکر کیا۔



