پاکستان کی سرحد سے ہندوستان میں تیندوا داخل،ویڈیو وائرل

نئی دہلی: پاکستان کی سرحد سے تیندوا ہندوستان میں داخل ہوگیا۔ پولیس نے انکشاف کیا کہ یہ جموں کشمیر کے سانبا ضلع میں بین الاقوامی سرحد سے داخل ہوا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک چیتا بی ایس ایف بارڈر آؤٹ پوسٹ نرسری کے قریب باڑ کو عبور کر کے سرحد میں داخل ہوتا نظرآرہا ہے۔ بی ایس ایف کی طرف سے اطلاع ملنے کے بعد تمام سرحدی پولیس چوکیوں کو الرٹ کر دیا گیا۔ ان علاقوں میں مقامی لوگوں کو الرٹ کردیا گیا۔ عہدیداروں نے کہا کہ انہوں نے خاص طور پر رات کے وقت مقامی افراد سے زیادہ محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔ تیندوے کو پکڑنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
A leopard was spotted entering Indian territory by crossing International Border from Pakistan side in Ramgarh Sub Sector of Samba Last evening. Police issued an alert for the locals residing near the border: BSF pic.twitter.com/qs46Z8iArL
— BN Adhikari,IIS (@AdhikariBN) March 19, 2023