تلنگانہ

حیدرآباد سمیت ریاست کے کئی اضلاع میں مزید دو دن گرج چنک اورہواوں کے ساتھ بارش

حیدرآباد: حیدرآباد کے موسمیاتی مرکز نے کہا ہے کہ ریاست میں مزید دو دن تک بارش ہوگی۔ اتوار کی شام سے پیر کی صبح تک ریاست کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ عادل آباد، منچیریال، پیداپلی، جے شنکر بھوپال پلی، ملوگ، بھدرادری کتہ گوڑم، کھمم، نلگنڈہ، ورنگل، ہنماکونڈہ، جنگاوں، یادادری بھواناگیر اور رنگاریڈی اضلاع میں گرج چمک اورتیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح ریاست کے دیگرمقامات پر بھی بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button