تلنگانہ

نظام آباد کے رکن اسمبلی گنیش گپتا کی کار حادثہ کا شکار

نظام آباد _ 19 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ کے نظام آباد اربن  کے بی آر ایس رکن  اسمبلی بگلا گنیش گپتا حادثہ میں بال بال بچ گئے ۔بتایا جاتا ہے کہ نظام آباد سے حیدرآباد روآنگی کے دوران کاماریڈی  میں سرسلہ روڈ پر  فلائی اوور برج پر ایک کار ایم ایل اے کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں دونوں گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا۔  حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک پرائیویٹ کار ایم ایل اے کے قافلے کے بیچ میں آ گئی۔

 

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایم ایل اے بگلا گنیش گپتا اپنے قافلے میں نظام آباد سے حیدرآباد جارہے تھے۔  اس حادثہ میں ایم ایل اے گنیش گپتا کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ گنیش گپتا کے سیکورٹی اہلکار کو معمولی چوٹیں آئیں۔ جنہیں فوری طور پر علاج کے لیے نظام آباد منتقل کیا گیا۔ اطلاع ملنے پر کاماریڈی ٹاؤن پولیس موقع پر پہنچی اور کیس درج کرکے تحقیقات کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button