جرائم و حادثات

حیدرآباد کے قریب شاہ میرپیٹ میں ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے رقم لوٹنے کا واقعہ

حیدرآباد _ 24 جنوری ( اردولیکس) حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ شاہ میرپیٹ کے قریب  ہوا میں فائرنگ کرتے ہوئے دو لاکھ روپئے لوٹ لئے گئے۔یہ واردات  پیر کی رات 11 بجے کے بعد پیش آئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس واقعہ کا سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلیا ۔ شراب کی دکان کے مالک بالاکرشنا اور ملازم جئے پال ریڈی دکان بند کرکے گھر واپس ہورہے تھے کہ ایک موٹر سائیکل پر تین نامعلوم افراد وہاں پہنچ گئے اور ڈرا دھمکا کر روپیوں کا بیگ چھین لینے کی کوشش کی ان دونوں کی مزاحمت پر پر ملزمین نے لاٹھیوں سے ان پر حملہ کردیا اور ایک نے ہوائی فائرنگ کی ۔یہ ملزمین منکی کیپ پہنے ہوئے تھے۔پولیس نے کہا کہ ملزمین مفرور ہیں جن کی تلاش کے لئے 5 ٹیموں کو تشکیل دیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button