جنرل نیوز

نارائن پیٹ میں 24 اگست کو جسمانی معذورین کے لئے کیمپ

نارائن پیٹ میں 24 اگست کو جسمانی معذورین کے لئے کیمپ

 

نارائن پیٹ 22 اگست ( اردو لیکس ) نارائن پیٹ ضلع مہتمم تعلیمات ( DEO ) جناب عبدالغنی کی اطلاع کے بموجب ریاست تلنگانہ اگریگیٹ ٹریننگ، حیدرآباد اور ALIMCO ( Artificial Limbs Manufacturing Corporation of India) کے اشتراک و تعاون سے 24 اگست بروز ہفتہ ، بمقام گورنمنٹ ہائی اسکول (گراؤنڈ) نارائن پیٹ میں معذورین کے لیے ایک خصوصی شناختی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ جس میں ڈاکٹر معذورین کا معائنہ کرتے ہوئے ان معذورین کی شناخت کریں گے جنہیں امدادی اشیاء کی ضرورت ہے اور ساتھ ہی انہیں درکار ضروری امدادی اشیاء مفت فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کیمپ میں شرکت کرنے والے معذور افراد اپنے ہمراہ مندرجہ ذیل سرٹیفکیٹس ضرور لائیں۔

1) آدھار کارڈ کی زیراکس کاپی

2) انکم پروف/راشن کارڈ کی زیراکس کاپی

3) سدرم سرٹیفکیٹ (معذوری 40% سے زیادہ ہونی چاہیے۔)

4) جن کے پاس متعلقہ سرٹیفکیٹ نہیں ہے وہ سرکاری ڈاکٹر سے سرٹیفکیٹ حاصل کریں اور منڈل نوڈل/پرنسپل سے تصدیق کروالیں۔

5) پاسپورٹ سائز کی دو تصاویر (تصویر میں معذوری نظر آنی چاہیے)۔

6)۔ UDID کارڈ

ڈی ای او نے مزید بتایا کہ اس کیمپ سے استفادہ کے لئے 18 سال سے کم عمر کے معذورین اہل ہیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ اس کیمپ میں شرکت کرنے والے معذور افراد کے لیے دوپہر کے کھانے کا انتظام بھی کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button