تلنگانہ

عیدالاضحیٰ کے موقع پر بڑے جانوروں کی بازار سے منتقلی و تاجرین کو تحفظ فراہم کیا جائے.

عیدالاضحیٰ کے موقع پر بڑے جانوروں کی بازار سے منتقلی و تاجرین کو تحفظ فراہم کیا جائے.

گاوء رکشا کے نام پر انتشار پھیلانے والے شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ.

بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین پولیس کمشنر سے کی تحریری نمائندگی.

نظام آباد. 12/مئی (اردو لیکس) صدر کل ہند مجلس اتحادلمسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین نے آج پولیس کمشنر مسٹر سائی چیتنیا سے ملاقات کرتے ہوئے انھیں ایک تحریری میمورنڈم پیش کیا. اس ملاقات کے ذریعے مجلس قائدین نے پولیس کمشنر کو بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی عیدالاضحیٰ بقر عید کے موقع پر مختلف ہفتہ واری بازاروں سے تاجرین و مسلم طبقہ جانور خرید کر لاتے ہیں. ساٹاپور بازار بودھن روڈ. اندلوائی بازار ڈچپلی روڈ. عادل آباد ایچوڑہ بازار آرمور روڈ. بانسواڑہ پٹلم بازار ورنی روڈ پر پولیس کی جانب سے اسپیشل پیکٹس تعینات کیا جائے. گاوء رکشک شرپسندوں کی جانب سے جانوروں کے ٹریک اور گاڑیوں کو روک کر پرامن ماحول کو بگاڑنے کی مذموم کوشش کی جاتی ہے. گاوء رکشکوں کے کہنے پر پولیس بازاروں سے آنے والے جانوروں کو طے بازاری اور خریداری رسید رہنے کے باوجود بھی نام نہاد گاوء رکشکوں کی ایما اور جھوٹی شکایت پر پولیس کی جانب سے جانوروں کو گاوء شالہ منتقل کردیا جاتا ہے . اس طرح کی شرپسندی کرنے والے گاوء رکشکوں پر کڑی نظر رکھتے ہوئے جو بڑے جانوروں کے تاجرین کو ہراساں اور جانوروں کی گاڑیوں کو روک کر بازار اور خریداری کی رسید ہونے کے باوجود انھیں اپنی شرپسندی کا شکار بناتے ہیں. ایسے نام نہاد گاوء رکشکوں اور شرپسند عناصر سے بڑے جانور کی خریداری کرکے جانور منتقل کرنے والے تاجرین و مسلم طبقہ کو سہولت دیتے ہوئے تحفظ فراہم کیا جائے. اور جانوروں کی گاو شالہ منتقلی پر روک لگائی جائے. جو تاجرین و مسلم طبقہ قانونی طور پر جانوروں کی خریداری کرکے جانور اپنے مقامات پر لاتے ہیں انھیں پولیس کی جانب سے سہولیات و تحفظ فراہم کرنے کے لیے نمائندگی کی گئی ہے. ساتھ ہی ساتھ شہر کے ایک شرپسند تلگو صحافی ببلو بالاجی گوڑ سیگنیچر اسٹوڈیو چینل اینکر نے چند دنوں سے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے انسٹاگرام و یوٹیوب چینلس پر بازاروں سے جانوروں کی خریداری کرکے نکلنے والے گاڑیوں تعاقب کرکے انکی ویڈیو ریکارڈنگ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا غلط استعمال کرتے ہوئے گاوء رکشکوں اور بجرنگ دل کے گروپ میں شئر کرتے ہوئے منافرت پھیلانے کی کوشش کے بعد گاوء رکشک اور بجرنگ دل کارکنوں کی جانب سے اس طرح کی ویڈیو کو ڈھال بناکر بازاروں سے بڑے جانور کی خریداری کرکے واپس ہونے والے گاڑیوں کو راستوں میں روک کر تاجرین اور ڈرائیوروں کو حملہ کا نشانہ بنایا جارہا ہے. بعد ازاں گاڑیوں اور جانوروں کو گاوء شالہ منتقل کر دیا جارہا ہے. پولیس کمشنر کو مجلس قائدین نے یہ بھی بتایا کہ شرپسند تلگو صحافی بالو بالاجی گوڑ اور گاوء رکشک کے ذمہ داروں پر پولیس کی جانب سے انکی شرپسندانہ حرکتوں پر کڑی نظر رکھتے ہوئے سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے اور نظام آباد شہر کے پرامن ماحول کی برقراری کے ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے. نظام آباد مجلسی قائدین کی نمائندگی پر پولیس کمشنر نے عیدالاضحیٰ کیلئے جو جانور بازاروں سے خرید کر لایا جارہا ہے وہ لوگ یا تاجرین گاڑیوں میں اوور لوڈنگ نا لے کر آئیں اور بازار میں جانور خریدی رسید اپنے اور گاڑی کے ساتھ رکھیں. علاوہ ازیں محکمہ پولیس کی جانب سے شرپسند عناصر پر کڑی نگاہ رکھی جارہی ہے. جو بھی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہر کے پرامن ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کرتے پایا جاتا ہے تو پولیس کی جانب سے سخت کارروائی کرنے کا نظام آباد پولیس کمشنر مسٹر سائی چیتنیا نے مجلس قائدین کو تیقن دیا ہے. ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل. ضلع صدر محمد فیاض الدین نے نظام آباد کی عوام سے کہا ہے کہ جو بھی افراد بازاروں سے جانوروں کی خریداری کرکے لا رہے ہیں متعلقہ گاڑیوں میں اوور لوڈنگ نہ کریں اور خاص طور پر مختلف بازاروں سے جانور کی خریدی رسید اپنے یا گاڑی کے ساتھ ضرور رکھیں. انہوں نے کہا کہ کسی بھی فرد کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر بازاروں سے اپنے جانوروں کی خریداری و آمدورفت کے دوران کوئی دشواری و مشکلات کا سامنا ہو تو اس بات کی اطلاع نظام آباد مجلس کو دیں نظام آباد مجلس ہمیشہ عوام کے ہر مسائل کی یکسوئی کیلئے درکار رہی گی. اس موقع پر معتمد مجلس محمد شہباز احمد. سابقہ کارپوریٹرس عبدالعلی. مرزا افسر بیگ. محمد مستحسین اور ارشد پاشاہ خلیل احمد. امر فاروق موجود تھے.

متعلقہ خبریں

Back to top button