انٹر نیشنل

عمرہ زائرین راستوں میں بال منڈوانے یا ترشوانے سے گریز کریں۔ وزارت حج و عمرہ

ریاض ۔ کے این واصف

صفائی کو آدھا ایمان کہا گیا ہے لیکن عام مسمان، حج و عمرہ پر آنے والے عازمین کی اکثریت صفائی کا خیال بالکل نہیں رکھتے۔ سعودی حکومتی ادارے اس سلسلے میں مسلسل ہدایتیں جاری کرتے رہتے ہیں۔  سعودی وزارت حج و عمرہ نے ایک بار پھر زائرین سے کہا ہے کہ وہ عمرے کے بعد لائسنس ہولڈرز حجاموں سے ہی بال منڈوائیں۔

 

 

وزارت حج و عمرہ نے ٹوئٹر (ایکس) پر بیان میں کہا کہ زائرین مقررہ باربر شاپس ہی سے بال ترشوانے یا منڈوانے کا اہتمام کریں۔بیان میں کہا گیا کہ’ راستوں میں بال منڈوانے سے گریز کیا جائے۔ اس سلسلے میں قانون پرعمل درآمد میں تعاون کریں‘۔وزارت کا کہنا ہے کہ’ سعودی حکومت نے حفظان صحت کے ضوابط کے مطابق باربر شاپس قائم کی ہیں۔ زائرین انہی سے رجوع کریں‘۔

 

 

ضرورت اس بات کی ہے کہ عمرہ اور حج پر آنے والوں کی جو تربیتی کیمپ منعقد ہوتے ہیں ان میں صفائی سے متعلق ہدایت کو تربیت کو حصہ بنائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button