طالبہ سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں ٹیچر کی پٹائی اور چہرہ پر سیاہ رنگ پھینک دینے کا واقعہ _ ویڈیو وائرل
جئے پور_ راجستھان کے گنگانگر ضلع میں سرکاری اسکول کے ٹیچر کو ایک طالبہ سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں اس کے رشتہ داروں نے ٹیچر کی نہ صرف مار پیٹ کی بلکہ اس کے چہرے پر سیاہ رنگ پھینک دیا۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے
پولیس کا کہنا ہے کہ گنگانگر ضلع کے ایک سرکاری اسکول کے ٹیچر راجیش پر ایک طالبہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا الزام عائد کرتے ہوئے اس رشتہ داروں نے مارپیٹ کی اور اس کا چہرہ اور سر کالا کر دیا ۔
طالبہ کے گھر والوں نے استاد راجیش کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے جہاں 16 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ کا الزام عائد کیا گیا ہے
لڑکی کے رشتہ داروں کے ہاتھوں مار پیٹ کے بدلے میں راجیش نے کراس ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ کرن پور کی سرکل آفیسر سدھا پلووت کے مطابق، چھیڑ چھاڑ کے مبینہ واقعہ کے بارے میں سن کر طالبہ کے گھر والے اسکول پہنچے اور ملزم کی پٹائی کی۔ اس کے بال اور چہرہ بھی کالا کردیا۔ اس واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے
मामला गंगानगर जिले का।
पहले महिला ने की चप्पल से पिटाई की फिर किया अध्यापक का किया मुंह काला।*गांव 7 डीडी में एक टीचर ने स्कूल में लड़कियों को करता था परेशान गांव वालों ने मिलकर अच्छे से की उसकी धुलाई और मुंह काला करके स्कूल से बाहर निकाला,, pic.twitter.com/M5SNPQYQPm— Mαɳιʂԋ Kυɱαɾ αԃʋσƈαƚҽ 🇮🇳🇮🇳 (@Manishkumarttp) September 17, 2023