جرائم و حادثات

دو بہنوں کے قتل کے بعد مکان کو آگ لگا دی گئی _ تلنگانہ کے نظام آباد ضلع میں واقعہ

نظام آباد _ 19 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ کے نظام آباد ضلع میں دو معمر بہنوں کا انتہائی بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ یہ واقعہ نظام آباد ضلع کے آرمور ٹاون کے زراعت نگر میں پیش آیا۔ جہاں نامعلوم افراد نے دو بہنوں 72 سالہ راجاوا اور 62 سالہ گنگااوا پر اس وقت حملہ کرکے قتل کردیا جب وہ سو رہے تھے بتایا جاتا ہے کہ قتل کے بعد بدمعاشوں نے دو بہنوں کی نعشوں کو جلانے جلانے کے لئے مکان کو آگ لگا دی۔

 

چہارشنبہ کی صبح پڑوسیوں نے مکان سے دھواں اٹھتا دیکھ کر جمع ہوگئے ۔ مکان کے کھڑکیوں کو  توڑ کر  آگ بجھایا اور مکان میں داخل ہونے پر دو بہنیں مردہ پائے گئے ۔جس پر  پولیس کو اطلاع دی گئی۔ ضلع انچارج سی پی پروین کمار، آرمر اے سی پی پربھاکر راؤ اور سی آئی سریش بابو نے جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کر رہی ہے۔

 

تاہم مقامی لوگوں کو شبہ ہے کہ شاید غنڈوں نے انہیں زیورات اور سونے کے لیے قتل کیا ہو۔ بتایا جاتا ہے کہ بڑی بہن اور چھوٹی بہن گزشتہ 20 سال سے اکیلے رہ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button