تلنگانہ

محبت کا دعویٰ شادی سے انکار۔ شادی شدہ خاتون کا عاشق کے گھر کے سامنے احتجاج۔ تلنگانہ کے متحدہ ضلع نظام آباد میں واقعہ

نظام آباد۔ شادی کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے دھوکہ دینے کا الزام لگا کر ایک خاتون نے اپنے عاشق کے گھر کے سامنے احتجاج کیا۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے متحدہ ضلع نظام آباد میں پیش آیا۔ ذرائع کے بموجب ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والی شیخ فوزیہ ثنا اور ردرار منڈل کے بپاپور کا رہنے والا مجو ایک دوسرے سے محبت‌کیا کرتے تھے۔

 

خاتون نے شادی کی پیشکش کی جس پر نوجوان بہانے بنا رہا تھا،بتایا گیا ہے کہ نوجوان نے شروع میں شادی کا وعدہ کیا تھا لیکن اپنے وعدہ سے مکر گیا۔ نوجوان کی جانب سے دھوکہ دینے پر خاتون نے اپنے ارکان خاندان کے ساتھ مل کر عاشق کے گھر کے سامنے احتجاجی دھرنا منظم کیا اور انصاف کا مطالبہ کیا۔خاتون کا کہنا ہے کہ وہ شادی شدہ ہے اور انھیں دو بچے ہیں، ان کا شوہر ملازمت کی تلاش میں دبئی گیا ہوا تھا وہاں اس نے کسی اور سے شادی کر لی

 

خاتون نے بتایا کہ اس بات کا علم ہونے پر انہوں نے اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی، ان تمام باتوں کو جانتے ہوئے بھی مجو نے ان سے شادی کا وعدہ کیا تھا اور بچوں کی دیکھ بھال کرنے کا بھی تیققن دیا تھا اور اب اس نے شادی سے انکار کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button