تلنگانہ

بریکنگ نیوز _ چیف منسٹر چندرشیکھرراو کے ہیلی کاپٹر میں تیکنیکی خرابی _ فارم ھاوز میں لینڈنگ

حیدرآباد _ 6 نومبر ( اردولیکس) چیف منسٹر و صدر بی آر ایس چندرشیکھرراو کے ہیلی کاپٹر میں تیکنیکی خرابی پیدا ہوگئی  جس کو محسوس کرتے ہوئے پائلٹ  فوری چوکس ہوگیا اور ہیلی کاپٹر کو چیف منسٹر کے فارم ھاوز میں حفاظت سے لینڈنگ  کرایا۔

چیف منسٹر  آفس کے ذرائع نے بتایا کہ آج کے اسمبلی حلقوں کے دورے کے ایک حصے کے طور پر چیف منسٹر چندرشیکھرراو  جلسہ عام سے خطاب کرنے دیورکدرہ جارہے تھے کہ ہیلی کاپٹر میں تکنیکی مسئلہ پیدا ہوگیا  چوکس  پائلٹ نے ہیلی کاپٹر کو سڑک کے درمیان سے فارم ھاوز کی طرف موڑ دیا اور بحفاظت لینڈ کیا۔

 

چیف منسٹر چندرشیکھرراو  کے لیے ایوی ایشن کمپنی کی جانب سے ایک اور متبادل ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا جارہا ہے

اور جب  ہیلی کاپٹر کچھ دیر میں پہنچے گا تو بی آر ایس چیف  کے سی آر آج کا دورہ معمول کے مطابق جاری رکھیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button