نیشنل
مہاراشٹرا۔ ناگپور کی فیکٹری میں دھماکہ ایک ہلاک 9 زخمی
ممبئی۔ ریاست مہاراشٹر کے ناگپور میں آج سیمنٹ فیکٹری میں بوائلر پھٹ پڑنے کی وجہہ سے زوردار دھماکہ ہوا جس میں ایک مزدور کی موت جبکہ 9 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ صبح 3 بجے ناگپور ضلع کے مودا تعلقہ کے جونّر گاؤں میں ایک فیکٹری میں زوردار دھماکہ ہوا ۔
دھماکہ میں ہلاک ہوئے شخص کا نام نند کشور کرانڈے بتایا جاتا ہے جو اسی فیکٹری مکا ملازم تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ دھماکہ اتنا شدت کا تھا کہ پوری فیکٹری منہدم ہوگئی۔ پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ دھماکہ میں زخمی ہوئے افراد کو اسپتال لے جایا گیا ہے جہاں ان کا بہتر سے بہتر علاج کیا جا رہا ہے۔
دھماکہ کی وجہہ فوری پتہ نہیں چل سکی۔ پولیس اس پورے معمالہ کی باریک بینی سے چھان بین کررہی ہے۔