نیشنل

بی جے پی مسلمانوں کے حقوق چھین رہی ہے۔ سماج وادی پارٹی وقف ترمیم کے خلاف: اکھلیش یادو

نئی دہلی۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بی جے پی مسلمانوں کے حقوق چھین رہی ہے۔ ان کا یہ تبصرہ ایسے وقت میں آیا ہے جب مرکزی حکومت نے وقف بورڈ کو چلانے والے 1995 کے قانون میں ترمیم کے لیے پارلیمنٹ میں بل لانے کی پوری تیاری کر لی ہے۔

 

حکومت کا دعویٰ ہے کہ وقف کے کام میں شفافیت اور زیادہ ذمہ داری اور شفافیت لانے کے لیے یہ ترمیم کی جا رہی ہے۔اس ترمیم کے تحت وقف بورڈ کو اپنی جائیداد کا اندراج ضلع کلکٹر کے پاس کرانا ہوگا تاکہ اس کی اصل قیمت کا تعین کیا جا سکے۔ اکھلیش یادو نے مزید کہا کہ وہ اس ترمیم کے خلاف ہیں اور بی جے پی کا کام صرف ہندوؤں اور مسلمانوں کو تقسیم کرنا ہے۔ وہ صرف مسلمان بھائیوں کے حقوق چھیننا چاہتی ہے۔

 

یہی وجہ ہے کہ بی جے پی لگی ہوئی ہے کہ آئین میں مسلمانوں کو دیئے گئے حقوق کو کیسے چھین لیا جائے۔ ایس پی سربراہ نے یہ بیان پارٹی کے آنجہانی رکن پارلیمنٹ جنیشور مشرا کی یوم پیدائش پر منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button