جرائم و حادثات

تلنگانہ کے بودھن شہر کی نابالغ مسلم لڑکی کی عصمت ریزی _ بودھن بلدیہ کا کونسلر گرفتار؛ بودھن میں مقامی مسلمانوں کا شدید احتجاج

حیدرآباد _ 6 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کے  بودھن شہر میں نابالغ مسلم لڑکی کے ساتھ  عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا۔ عصمت ریزی کرنے والا بودھن  میونسپل کارپوریشن کانگریس کونسلر رادھا کرشنا کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بودھن شہر کی رہنے والی متاثرہ نابالغ مسلم لڑکی جو اپنی ماں کی دوائیاں لینے بذریعہ آٹو نظام آباد روانہ ہوئی بودھن سے تعلق رکھنے والے وارڈ نمبر 3 کے میونسپل کونسلر رادھا کرشنا نے آٹو کو ایڑپیلی بس اسٹانڈ پر روک کر متاثرہ لڑکی کو اپنی کار میں بٹھا کر ایڑپیلی منڈل کے موضع کرناپیلی لے گیا

 

جہاں پر نوجوانوں نے کونسلر رادھا کرشنا کو متاثرہ لڑکی کے ساتھ غلط حرکت کرتے ہوئے پکڑلیا اور اسے ایڑپیلی پولیس کے حوالے کردیا۔جیسے ہی اس واقعہ کی اطلاع بودھن میں عام ہوئی مقامی لوگوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور نوجوانوں نے زبردست احتجاج منظم کیا اور ملزم کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا

 

بعد ازاں پولیس نے ملزم کو رورل پولیس اسٹیشن منتقل کردیا اس موقع پر مجلس ٹاؤن صدر مشیر بابا و نمائندہ کونسلر سمیر سیم نے میڈیا نمائندہوں سے بات کرتے ہوئے سخت برہمی کا اظہار کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button