نیشنل
واگھا -اٹاری بارڈر کھول دیا گیا – پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا عمل شروع

واگھا -اٹاری سرحد جمعہ کی صبح پاکستانی شہریوں کے لئے کھول دی گئی، جو بھارت میں عارضی ویزا پر مقیم تھے۔ پہلگام حملے کے بعد دونوں ملکوں نے ہدایت جاری کی تھی کہ ایسے شہری فوری اپنے ملک واپس جائیں،
اور اس کے لیے مہلت بھی مقرر کی گئی تھی۔ جمعرات کو پاکستان نے صبح 8 بجے سرحد بند کر دی، جس سے درجنوں پاکستانی شہری بارڈر پر ہی پھنس گئے، جن میں خواتین، بزرگ اور بچے شامل تھے۔ ان کے پاس سر چھپانے کی جگہ بھی نہ تھی، اور بھوک پیاس سے پریشان رہے
۔ پاکستان کی اس سخت پالیسی پر شدید تنقید ہوئی۔ جمعہ کو بالآخر گیٹ کھول کر انہیں وطن واپسی کی اجازت دی گئی۔
بھارت نے اپنے انسانی رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگلی اطلاع تک اٹاری-واگھا سرحد سے پاکستانی شہریوں کو واپسی کی اجازت دی جاتی رہے گی۔