وزیر داخلہ محمد محمود علی کے ہاتھوں نارائن پیٹ ضلع میں مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد

نارائن پیٹ: 30 ستمبر (اردو لیکس) وزیر داخلہ، جیل خانہ جات اور فائر ڈپارٹمنٹ محمد محمود علی نے کہا کہ تلنگانہ حکومت اقلیتوں کو ترجیح دے رہی ہے اور ہر طرح کی ترقی کر رہی ہے۔ آج انہوں نے نارائن پیٹ ضلع میں مختلف ترقیاتی پروگراموں میں حصہ لیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ کلال واڑی میں 5.00 لاکھ روپے سے کمیونیٹی ہال، وارڈنمبر 10 میں25 لاکھ روپے کی لاگت سے بی بی درگاہ قبرستان کی حصار بندی کے لئے سنگ بنیاد ، اخلاص پور ایکو پارک اور انوائرنمنٹل ایجوکیشن ہال، کا افتتاح انجام دیا۔ محمود علی نے انجانا گارڈنز میں منعقدہ اقلیتی خواتین کے لیے سلائی مشن تقسیم پروگرام کے سی آر کا تحفہ خواتین کا بھروسہ اسکیم کے عنوان سے منعقدہ جلسہ عام میں کہا کہ ریاست تلنگانہ چیف منسٹر کلواکنٹلا چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں تمام شعبوں میں ترقی حاصل کررہی ہے۔ . انہوں نے کہا کہ حکومت مسلم اقلیتوں کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے۔ طلباء کی غیر ملکی تعلیم کے لیے 20 لاکھ روپے کی پیشکش کی جا رہی ہے۔ کلیانہ لکشمی اور شادی مبارک اسکیمات پر عمل آوری ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو 24 گھنٹے مفت بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں مشن بھاگیرتھ کے ذریعے ہر گھر تک پینے کا پانی فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ خواتین کو پانی کے لیے جدوجہد نہ کرنی پڑے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ کروڑ سے سیکرٹریٹ کی مسجد تعمیر کی گئی۔ وزیر نے کہا کہ ہر ماہ ائمہ و موذن کو تنخواہیں دی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نارائن پیٹ ضلع کے عوام ذات پات اور مذہبی تعصبیت سے دور رہ رہے ہیں اور حکومت ضلع کی ترقی میں سب سے آگے رہے گی۔ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے چیرمین امتیاز اسحاق نے کہا کہ تلنگانہ میں وہ ترقی ہو رہی ہے جو کسی بھی ریاست میں نہیں ہو رہی بالخصوص مسلم اقلیتوں کے لیے تمام شعبوں میں ترقی ہو رہی ہے۔
ایم ایل اے راجندر ریڈی نے کہا کہ نارائن پیٹ ضلع گنگا جمنا تہذیب کا ضلع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں گزشتہ دس سالوں سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور لوگ پرامن ماحول میں رہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم طلباء کے لئے رہائشی اسکول قائم کئے جارہے ہیں اور ان کے لئے تعلیمی ترقی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں میڈیکل کالج، انجینئرنگ کالج، چلڈرن ہسپتال اور ڈائیلاسز سنٹر کی منظوری دی گئی ہے۔
ایم پی ایم سرینواس ریڈی نے کہا کہ ماضی میں نارائن پیٹ کیسا تھا اور پچھلے دس سالوں میں اس کی کتنی ترقی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب خواتین کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہر ایک کو ایک لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع مستقر کی ترقی میں ایم ایل اے کی کوششیں زبردست ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت تلنگانہ غریبوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی ریزیڈنشیل اسکول اور کالج قائم کیا گیا ہے تاکہ اقلیتی طلباء تعلیم میں بلندیوں کو حاصل کرسکیں۔ بعد ازاں وزیر کے ہاتھوں 200 خواتین کو سلائی مشینیں دی گئیں۔ اس پروگرام میں مکتھل ایم ایل اے چتم رام موہن ریڈی، ڈسٹرکٹ کلکٹر کویا سری ہرشا، ایڈیشنل کلکٹر میانک متل ایس پی وینکٹیشورلو، زیڈ پی چیرمین ونجا انجانیولو، میونسپل چیرمین انسویا، وائس چیرمین ہری ناتھ بھٹڈ، ایم پی پیز ، زیڈ پی ٹی سی کے علاوہ عہدیداروں نے شرکت کی۔