ال انڈیا جواہر لعل نہرو انڈر16 اوپن اسکول چیس ٹورنامنٹ 2026 کا 14 اور 15 نومبر کو حیدرآباد میں عظیم الشان پیمانے پر انعقاد 5نومبر رجسٹریشن کی آخری تاریخ مقرر

ال انڈیا جواہر لعل نہرو انڈر16 اوپن اسکول چیس ٹورنامنٹ 2026 کا 14 اور 15 نومبر کو حیدرآباد میں عظیم الشان پیمانے پر انعقاد
5نومبر رجسٹریشن کی آخری تاریخ مقرر
حیدرآباد 29/ اکتوبر (پریس نوٹ) ال انڈیا ڈاکٹر اے پی جے ابوالکلام ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ حیدرآباد کے زیر اہتمام چلڈرنس ڈے کے موقع پر عظیم الشان پیمانے پر 14/اور 15 نومبر کو ال انڈیا جواہر لعل نہرو چیس ٹورنامنٹ کا انعقاد عمل لایا جارہا ہے جناب سراج الدین قادری کوآرڈینیٹر ٹورنامنٹ نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتاتا کہ ٹورنامنٹ 14اور15 نومبر بروز ہفتہ اتوار کو اردو گھر مغلپورہ نزد آسرا ہاسپٹل چارمینار حیدرآباد پر صبح 10 بجے دن شام 5 بجےمنعقد ہوگا سراج الدین قادری نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑی اپنا رجسٹریشن 5 نومبر تک کرواسکتے ہیں ٹورنامنٹ کا فارمیٹ
(True Round Robbin system 19 round I 15minutes game clock )
کی بنیاد پر رکھا گیا ہے
ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والوں کو انعام اول رقم دس ہزار روپے کے ساتھ
گرینڈ
چمپئن ٹرافی 🏆 اور سرٹفکیٹ،انعام دوم سات ہزار پانچ سو روپے کے ساتھ مڈل اورسرٹفکیٹ ،انعام سوم پانچ ہزار پانچ سو روپے مڈل اور سرٹفکیٹ،انعام چہارم چار ہزار پانچ سو روپے مڈل اور سرٹفکیٹ،انعام پنجم تین ہزار پانچ سو روپے مڈل اور سرٹفکیٹ کے علاؤہ چھٹی پوزیشن سے لیکر 20 ویں پوزیشن تک کے کھلاڑیوں کو یادگار ممنٹوز اور سرٹفکیٹ سے نوازا جائے گا ال انڈیا جواہر لعل نہرو چیس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والوں کے لئے داخلہ فیس دو ہزار روپے مقرر کی گئی ہے مزید تفصیلات اور رجسٹریشن کے لئے واٹس ایپ نمبر
+9185002 12306
پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے



