نیٹ یوجی کی کونسلنگ ملتوی

دہلی _ 6 جولائی ( اردولیکس) میڈیکل کورسس میں داخلے کے لیے منعقدہ نیٹ یو جی کی کاؤنسلنگ ملتوی کر دی گئی ۔سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ NEET UG کونسلنگ کو اگلے نوٹس تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) نے پہلے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ کونسلنگ کا عمل 6 جولائی 2024 کو شروع ہوگا۔ لیکن سپریم کورٹ میں پیر کو اس کیس کی سماعت کے پیش نظر کونسلنگ ملتوی کردی ہے
چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی سپریم کورٹ کی بینچ ، جس میں جسٹس جے بی پاردی والا اور منوج مشرا شامل ہیں، 8 جولائی کو NEET UG 2024 کی متعدد درخواستوں پر سماعت کرنے والی ہے۔ ان درخواستوں میں پیپر لیک کے الزامات، پورے امتحان کی منسوخی اور دوبارہ انعقاد کا مطالبہ، نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) کے کاموں کی تحقیقات کا مطالبہ اور دیگر خدشات شامل ہیں۔
این ٹی اے، جو ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، آیوش اور دیگر متعلقہ کورسز میں داخلوں کے لیے امتحان کا انعقاد کرتی ہے نے کونسلنگ کا شیڈول جاری کردیا تھا لیکن سپریم کورٹ میں مقدمہ زیر دوران ہونے کی وجہ سے ملتوی کردیا