بی آر ایس کے ایک اور رکن اسمبلی کانگریس میں شامل

حیدرآباد _ 6 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ میں اپوزیشن بی آر ایس پارٹی کے ایک اور رکن اسمبلی کانگریس میں شامل ہو گئے ہیں گدوال اسمبلی حلقہ سے نمائندگی کرنے والے بی آر ایس رکن اسمبلی کرشنا موہن ریڈی بھی ہفتہ کو چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئے.
کرشنا موہن ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کے خلاف گدوال اسمبلی حلقہ سے تعلق رکھنے والے 500 سے زائد کانگریس قائدین اور کارکنوں نے حیدرآباد پہنچ کر کانگریس کے دفتر گاندھی بھون میں احتجاج کیا۔اور انہیں پارٹی میں شامل نہ کرنے کا مطالبہ کیا
اس طرح اب تک کانگریس پارٹی میں شامل ہونے والے بی آر ایس کے ارکان اسمبلی کی تعداد 7 تک پہنچ گئی ہے دوسری طرف بی آر ایس پارٹی نے پارٹی انحراف کرنے والوں کے خلاف اسپیکر اسمبلی سے شکایت کی ہے اور انھیں اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے
دو دن قبل بی آر ایس پارٹی کے 6 ارکان کونسل نے بھی پارٹی چھوڑ کر کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی