انٹر نیشنل

ڈونالڈ ٹرمپ کا ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار کے طور پر باقاعدہ اعلان

نئی دہلی۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو باضابطہ طور پر ریپبلکن پارٹی کا صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ کَل رات ریپبلکن نیشنل کمیٹی کے مندوبین کی جانب سے اکثریت میں ووٹ حاصل کرنے کے بعد باضابطہ طور پر اُنہیں نامزد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

2016 میں صدارتی چناؤ جیتنے اور 2020 میں صدر جوبائیڈن سے ہارنے کے بعد ٹرمپ لگاتار تیسری مرتبہ صدارتی انخابات میں حصہ لیں گے۔ امریکہ میں صدارتی انتخابات اِس سال نومبر میں ہونے والے ہیں۔ ٹرمپ نے اعلان کیاکہ Ohio کے سینیٹر JD Vance نائب صدر کے عہدے کے اُن کے ساتھی امیدوار ہوں گے۔ 39 سالہ Vanceکو امریکی فوج میں خاصا تجربہ حاصل ہے۔سینیٹر Vance کے نام کا انتخاب کرکے جناب ٹرمپ یہ ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ

 

وہ اہم وسط مغربی صوبوں جیسے Pennsylvania، Michigan اور Wisconsin پر خاص توجہ دے رہے ہیں، جن پر آئندہ انتخابات میں سب کی نظریں ہوں گی۔ Vance کا انتخاب ہفتے کے روز ایک ریلی میں جناب ٹرمپ کی قتل کی کوشش کے بعد انتخابی مہم تیز ہونے کے موقعہ پر ہوا ہے۔

Adb1

متعلقہ خبریں

Back to top button