نیشنل

سونے کی قیمت قریب ایک لاکھ تک پہنچ گئی

حیدرآباد ۔ عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مانگ کے سبب سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ امریکہ اور چین کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی اور ڈالر کی قدر میں کمی جیسے عوامل کے باعث سرمایہ کار دوبارہ سونے کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں

 

جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اسی رجحان کے تحت ملکی سطح پر بھی سونے کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہی ہے۔ دوپہر ایک بجے تک آج حیدرآباد کے صرافہ بازار میں 10 گرام خالص سونا 99,600 روپے سے زائد میں فروخت ہو رہا تھا

 

جو ایک لاکھ روپے کی حد کے قریب ہے۔ ادھر چاندی کی قیمت بھی ایک کلو کے لیے 98,000 روپے رہی۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button