جرائم و حادثات

شیخ سعید باوزیر کے قتل میں ملوث ملزمین گرفتار۔ حیدرآباد پولیس کی کاروائی

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہر میں پیش آئی شیخ سعید باوزیر نامی سوشل ورکرکی قتل کی واردات کے معمہ کو پولیس نے حل کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ 10 اور11 اگست کی رات دیر گئے باوزیر جن کا تعلق بارکس سے تھا ان پر مہلک ہتھیاروں سے حملہ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

 

 

آج پولیس نے قتل کی اس واردات کو حل کرلینے کا دعویٰ کیا ہے اورمیڈیا کو تفصیلات سے واقف کروایا۔ پولیس کے مطابق ملزمین 20 سالہ احمد بن حازب ساکن سلطان شاہی 20 سالہ محمد ایوب خان ساکن مغل پورہ کے علاوہ ان کے دو ساتھیوں کو گرفتارکرلیا گیا جبکہ دیگر دو ملزمین صالح سعدی اور عمر سعدی ساکن بارکس فراری میں بتائے گئے ہیں۔

 

 

پولیس کے مطابق قتل کی وجہہ مبینہ طور پر غیرفطری عمل کیلئے دباو بتائی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق باوزیر کو آنکھوں میں مرچ پاوڈر چھڑک کر مہلک ہتھیارسے حملہ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ دیگرمفرور ملزمین کی گرفتاری کیلئے پولیس متحرک ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button