این آر آئی

“تلنگانہ این آر آئی اسوسی ایشن ریاض” کی تقریب “تقسیم توصیف نامہ” 

ریاض ۔ کے این واصف

تلنگانہ این آر آئیز اسوسی ایشن ریاض نے ایک پر اثر تقریب میں حج 2023 میں حجاج کی خدمت انجام دینے والے رضاکاروں کو ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف مین توصیف نامے پیش کئے۔ سکسس انٹرنیشنل اسکول، منصورہ کے آڈیٹوریم مین منعقد اس تقریب کا آغاز قراءت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد عبدالرحمان عمری نے نعت مبارکہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔

 

تقریب کے مہمان خصوصی اسٹیرنگ کمیٹی ریاض کے کنوینر محمد ضیغم خاں نے کہا حجاج کرام کی خدمت کرنا قابل صد ستائش خدمت ہے۔ انھوں نے کہا کہ حجاج مناسک کی ادائیگی کے لئے ایک اجنبی مقام پر قیام کرتے ہیں اور ان میں اکثریت مدد کے طلب گار ہوتے ہیں۔ جیسے اپنے خیمے کا راستہ بھول جانا، اچانک بیمار ہو جانا وغیرہ۔ حج کے خدمت پر مامور والنٹیرز انھین پانی، مشروبات وغیرہ پیش کرتے ہین، راستہ بھولنے کی صورت مین ان کی رہنمائی کرتے ہین، مزاج بگڑنے جانے پر انھین اسپتال سے رجوع کراتے مین وغیرہ۔ انھون نے کہا کہ اجنبی مقام پر خادم الحجاج کے ذریعہ یہ خدمات ہونا حجاج کے لئے ایک نعمت ہے۔

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا آفتاب عالم مدنی نے حج کے بے مثال انتظامات کے لئے حکومت سعودی عرب کی ستائش کی۔ انھون نے بتایا حجاج کرام کی خدمت کرنے کا اجر حاجی کے اجر و ثواب کے برابر ہوتا ہے۔ مولانا نے یہ بھی کہا ایام تشریق مین کئے گئے نیک اعمال کا اجر و ثواب رب کریم نے عام ایام سے بہت زیادہ رکھا ہے۔ آفتاب عام نے اسوسی ایشن کے صدر عبدالجبار اور ساری والنٹیرز کو مبارک باد دی۔ حج خدمات میں حصہ لینے والے کچھ والنٹیرز نے بھی اپنے تجربات شیئر کئے۔

 

ابتداء میں صدر تلنگانہ این آر آئیز اسوسی ایشن عبدالجبار المعروف “انا” نے مہمانان کا خیر مقدم کیا اور تنظیم کی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انھون نے والنٹیرز خصوصی طور خاتون والنٹیرز کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ اس تقریب سے کمیونٹی لیڈرز جن مین سنتوش شٹی، محمد مبین، شہاب کۓوکوڈ، ڈاکٹر انور خورشید وغیرہ نے بھی خطاب اور اسوسی ایشن اور والنٹیرز کی ستائش کی۔ والنٹیرز کو IPWA کی جانب سے جاری ستائشی صداقت نامے ڈاکٹر ایس این مسعود، محمد سیف الدین، تقی الدین میر، محمد کلیم، نعیم عبدالقیوم، محمدالیاس، وغیرہ کے ہاتھوں پیش کئے گئے۔

 

آخر مین حسین بھائی نے سکسس انٹرنیشنل اسکول انتظامیہ اور مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button