این آر آئی

یارا انٹرنیشنل اسکول ریاض کے دسویں اور بارہویں جماعت کے شاندار نتائج

حیدرآباد ۔ نمائندہ اردو لیکس

یارا انٹرنیشنل اسکول ریاض نے حسب روایت سالانہ امتحانات کے نتائج میں اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بارہویں جماعت کی کامرس اسٹریم میں مملکت بھر میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی جبکہ ہیومینیٹیز اسٹریم میں تیسرا مقام حاصل کیا۔ اسی طرح دسویں جماعت میں لگاتار ۱۵ ویں سال بھی سو فیصد نتائج کی رویت برقرار رکھی۔

ہر سال کی طرح امسا ل بھی یارا انٹر نیشنل اسکول ریاض نے دسویں اور بارہویں جماعت کے CBSE کے امتحانات میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے۔ اس سال بارہویں کے نتائج میں کامرس اسٹریم کی صفیہ انصاری نے۹۷۔۲۰ فیصد نمبرات حاصل کرکے پورے سعودی عرب میں اوّل پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ ہیومینیٹیز اسٹریم سے ثانیہ ندیم نے ۹۳۔۲۰ فیصد نمبر حاصل کرکے پورے سعودی عرب میں تیسرا مقام حاصل کیا۔

واضح رہے کہ یارا انٹر نیشنل اسکول نے سی۔ CBSE کے دسویں کے امتحان میں لگا تار ۱۵ ویں سال ۱۰۰ فیصد نتیجہ حاصل کیا ہے۔ جس میں ۷۰ امیدواروں میں سے ۹۰ فیصد طلباء فرسٹ رائنک اور 54 فیصد نے امتیازی نمبرات حاصل کئے جبکہ دوسری جانب بارہویں جماعت میں سائنس ، کامرس ، اور ہیو مینیٹیز اسٹریم میں۱۰۰ فیصد شاندار نتائج حاصل کیا ہے۔ امتحان میں شامل ہونے والے 64 طلبا ء میں سے ۸۳ فیصد طلباء فرسٹ کلاس میں پاس ہوئے جبکہ ۵۰ فیصد نے امتیازی نمبرات حاصل کئے ہیں۔بارہویں جماعت میں اسکول میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا ء میں کامرس اسٹریم صفیہ انصاری اور ہیومینیٹیز اسٹریم کی ثانیہ ندیم کے علاوہ سائنس اسٹریم میں مس سمیرا احمد نے 94 . 20فیصد، ارون کمار نے۹۳۔۲ فیصد اور حنا فاطمہ نے ۹۲ فیصد نشانات حاصل کئے۔جبکہ دسویں جماعت میں اسکول میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں مس میلحہ مجیب نے ۹۷ فیصد،مس فاطمہ نورین 60.94 فیصد اور یوہا مترا سراونن نے بھی 20.94 فیصد نمبر حاصل کئے۔

نیز گزشتہ ہفتہ اسکولی کابینہ کے لئے طلباء کے درمیان جمہوری طرز پر انتخا بات کرائے گئے جس میں بارہویں جماعت کے فرازالدین بطور ہیڈ بوائراور بشرا اعجاز ہیڈ گرل منتخب ہوئے۔ سیف الدین اسپورٹس کیپٹن بوائز اور فاطمہ اسپورٹس کیپٹن گرلز منتخب ہوئیں۔

واضح رہے کہ یارا انٹر نیشل اسکول کو سعود ی عرب میں قا ئم ہوئے بیس سال مکمل ہوگئے ہیں۔اپنے بیس سالہ کامیاب سفر پر اسکول میں بڑی جوش و خروش کے ساتھ ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ اس موقع پربچوں کی حوصلہ افزائی کے لئےایک کثیر تعداد میں بچوں کے والدین بھی مدعو کئےگئے۔اس موقع پر نو منتخب اسکولی کابینہ کی حلف برداری بھی عمل منی آئی۔ دسویں اور بارہویں جماعت میں نمایاں کارکردگی کے لئے بچوں کو مختلف اعزازات سے نوازاگیا۔اس موقع پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پرنسپل مسز عاصمہ سلیم نے امتحان میں سرخ رو ہونے والے تمام طلبا کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ یہ واضح طور پر ہمارے اسکول کے تجربہ کار اساتذہ کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ جنہوں نے پورے تعلیمی سال بچوں راہنمائی کی۔ محتر مہ عاصمہ سلیم نے والدین کے تعاون کی ستا ئش کرتے ہوئے بچوں کے روشن مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button