جرائم و حادثات

حیدرآباد میں نابالغ لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ کا شرمناک واقعہ

حیدرآباد: شہر کے علاقے میلاردیو پلی میں اتوار کو ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ دو افراد نے مبینہ طور پر عصمت ریزی کی۔

یہ واقعہ منگل کو اس وقت سامنے آیا جب متاثرہ کے ارکان خاندان نے پولیس سے شکایت کے۔ پولیس کے مطابق، متاثرہ لڑکی جس‌کا تعلق پرانے شہر سے بتایا جاتا ہے اسے اس کے جان پہچان والا کسی بہانے سے  میلار دیو پلی کے وٹے پلی لے گیا۔ دوست نے اپنے کزن کے ساتھ مل کر بعد میں متاثرہ کو گھر میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

لڑکی نے گھر واپس ہونے کے بعد اپنے والدین کو اس واقعہ کی اطلاع دی۔ ارکان خاندان نے دبیر پورہ پولیس سے شکایت کے جس پر پولیس نے’زیرو ایف آئی آر‘ درج کرکے کیس کو میلاردیو پلی منتقل کردیا۔ اطلاعات ہیں کہ پولیس نے ایک نابالغ سمیت دو افراد کو حراست میں لے‌لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button