نیشنل

راجستھان کے کوٹہ ضلع میں عازمین حج کی بس پر اشرار کا حملہ _ کئی افراد زخمی، 6 حملہ آور گرفتار

جئے پور _ 26 مئی ( اردولیکس ڈیسک) راجستھان کے کوٹہ علاقے میں چہارشنبہ کی رات عازمین حج کو لے جانے والی بس پر اشرار  نے حملہ کر دیا جس میں خواتین سمیت کئی حاجی زخمی ہو گئے۔

 

یہ واقعہ  اس وقت پیش آیا جب عازمین حج کو لے کر جے پور ایرپورٹ کے راستے میں ایک بس کو ہندوتوا کے غنڈوں نے راجستھان کے کوٹہ ضلع میں روک دیا، حملے میں کچھ عازمین زخمی ہوئے۔

 

میڈیا سے بات کرتے ہوئے بس میں سوار افراد نے کہا کہ زائرین ایئرپورٹ جارہے تھے کہ کچھ نامعلوم غنڈوں نے ان کی بس کو روکا اور اس پر پتھراؤ کیا۔ کئی پتھر شیشے کو توڑ کر بس کے اندر گر پڑے  جس سے وہ زخمی ہو گئے۔

 

اشرار  بس کے اندر داخل ہوئے اور بس میں نوجوان خواتین کو دیکھا اور ان کے نام چیک کیے۔ جب یہ معلوم ہوا کہ بس  میں سوار تمام لوگ مسلمان ہیں تو غنڈوں نے ان پر حملہ کرنا شروع کر دیا۔ انہوں نے ہمیں جئے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کیا اور کہا کہ وہ ہماری تمام خواتین کو اغوا کر لیں گے۔ اس کے بعد انہوں نے بس  میں موجود مردوں اور خواتین کو مارنا شروع کر دیا۔ انہوں نے (ہندوتوا کے غنڈوں) نے بس کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا،‘

 

انہوں نے بتایا کہ ایک نوجوان نوعمر لڑکی کو کئی بار لات ماری گئی۔پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے 6  ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزمین کی شناخت مہیش سمن، سنیل سمن، انل سینی، راہول عرف کالو سینی، روہت اور نوین پچنال کے طور پر ہوئی ہے جو کنہڑی اور نیاکھیڑا کے رہنے والے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ اور پوچھ تاچھ جاری ہے

Photo Courtesy etv bharath

متعلقہ خبریں

Back to top button