تلنگانہ

تلنگانہ کے سرکاری اساتذہ کے لئے ایک خوشخبری

حیدرآباد _15 جنوری ( اردولیکس) تلنگانہ کے چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے اساتذہ کو سنکرانتی کا تحفہ دیا ہے چیف منسٹر کے سی آر نے اساتذہ کی ترقیوں اور تبادلوں کو گرین سگنل دے  دیا۔ وزراء سبیتا اندرا ریڈی اور ہریش راؤ نے اساتذہ یونینوں کے ساتھ منعقدہ میٹنگ میں اس کا انکشاف کیا۔ چیف منسٹر کے سی آر کے احکامات کے مطابق عہدیداروں کو شیڈول جاری کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ اس سلسلے میں ترقیوں اور تبادلوں سے متعلق شیڈول مزید دو تین روز میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button