انٹر نیشنل

بڑی خبر _ نیپال ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارہ حادثہ کا شکار _ 72 مسافر سوار تھے : ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد _ 15 جنوری ( اردولیکس ڈیسک) نیپال میں ایک طیارہ لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ یہ حادثہ نیپال کے پوکھارا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا۔ نیپالی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی 72 نشستوں والی اس پرواز میں 68 مسافر اور عملے کے چار ارکان سوار تھے۔جس میں اب تک 30 افراد کی موت ہوگئی ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے فوری بعد ایئرپورٹ حکام کو الرٹ کر دیا گیا اور امدادی ٹیموں کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ اسی طرح ایرپورٹ پر پروازوں کی آمد روک دی گئی ہے۔ تاہم واقعہ کے حوالے سے مزید تفصیلات معلوم ہونا باقی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button