نیشنل

سسرال والوں نےخاتون کو مردہ انسانی ہڈیوں کا پاوڈر کھانے پر کیا مجبور۔ مہاراشٹرا کے پونے میں انسانیت سوز واقعہ

File photo

پونے: ریاست مہاراشٹرا میں پیش آئے چونکا دینے والے واقعہ میں ایک خاتون کو مبینہ طور پر اس کے سسرال والوں اور شوہر نے کالے جادو کی رسم کے تحت انسانی ہڈیوں کا پاؤڈر کھانے کے لیے مجبور کیا تھا تاکہ وہ بچہ کو جنم دے سکے۔ ایک جادوگرکے مشورہ پر یہ عمل کیا گیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

خاتون کی شکایت کے بعد پونے پولیس نے خاتون کے شوہر، سسرالی رشتہ داروں اور جادوگر سمیت سات لوگوں کے خلاف ایف آئی درج کیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کے سسرال والوں نے مبینہ طور پر اسے گھر میں توہم پرستانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر مجبور کیا اور کچھ دیگر رسومات میں خاتون کو زبردستی نامعلوم شمشان گھاٹ لے جایا گیا اور مردہ انسان کی ہڈیوں کا پاؤڈر کھانے کو کہا۔ پولیس کے مطابق خاتون کا خاندان تعلیم یافتہ ہے لیکن پھر بھی اس طرح کے کاموں میں ملوث ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ شادی کے چند سال بعد تک بھی اولاد نہ ہونے پر خاتون کے سسرالی رشتہ داروں نے جو توہم پرست تھے انھوں نے خاتون کے ساتھ ایک جادوگرکے کہنے پر یہ حرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button