اسپشل اسٹوری

30 سالہ لڑکی کو ہوا 75 سالہ شخص سے پیار، دونوں نے کیا لو میارج کا فیصلہ

نئی دہلی: ریاست اتر پردیش میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جہاں 30 سالہ رانی راجپوت نامی لڑکی نے 75 سالہ رام سُگَر سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ واقعہ اتر پردیش کے ضلع اوریا میں پیش آیا۔

 

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ 30 سالہ رانی راج پوت،جو سوشل میڈیا پر ریلز بناتی ہیں، ویڈیوز بنانے کے سلسلے میں اکثر رام سُگَر کی بیٹی کے گھر جایا کرتی تھیں۔رام سُگَر کی بیوی کا سات سال قبل دیہانت ہو چکا تھا جس کے بعد وہ تنہائی کا شکار تھا۔ اسی دوران رانی راج پوت ان کے قریب آ گئیں۔

 

رفتہ رفتہ دونوں کے درمیان جان پہچان محبت میں بدل گئی اس کے بعد دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور حال ہی میں ارکان خاندان کی موجودگی میں ان کی منگنی بھی ہو گئی۔منگنی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے کے بعد تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

 

اس جوڑے نے پہلے ہی اعلان کر دیا ہے کہ وہ نو راتری کے تہوار کے بعد شادی کریں گے۔تاہم دونوں کی عمروں میں پورے 45 سال کا فرق ہونے کی وجہ سے ان کی شادی سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئی ہے۔کچھ نوجوان تبصرے کرتے ہوئے لکھ رہے ہیں ”ہم نوکری کرکے لاکھوں روپے کماتے ہیں پھر بھی کوئی لڑکی نہیں ملتی

 

دادا جی! آپ نے یہ رشتہ کیسے طے کر لیا؟“دوسری جانب، مختلف میمز بنانے والے پیجز بھی اس جوڑے کو نشانہ بنا رہے ہیں اور ان پر طنزیہ میمز شیئر کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button