تلنگانہ

آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کا دورہ حیدرآباد

حیدرآباد، 15 اکتوبر: آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر نے کہا کہ اطلاعاتی دور میں میڈیا اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کے تعلق سے عوام میں شعور بیدار کرنا اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینا ضروری ہے۔

 

وہ جمعرات کو مدینہ ایجوکیشن سینٹر، نامپلی کے سر سید کانفرنس ہال میں منعقدہ پروگرام بعنوان ’’اقلیتیں اور اطلاعاتی دور: میڈیا، غلط معلومات اور سماجی ہم آہنگی کا مستقبل‘‘ سے خطاب کر رہے تھے۔

 

اس پروگرام میں ممتاز ماہرینِ تعلیم، مختلف غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں اور طلبہ نے شرکت کی۔ کے ایم فصیح الدین اور ماریہ عارف الدین نے محمد زبیر کا خیرمقدم کیا۔ پروگرام میں ڈیجیٹل دور میں میڈیا کے کردار، غلط معلومات کے اثرات اور سماجی ہم آہنگی کی اہمیت پر توجہ مرکوز کی گئی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button