اسپشل اسٹوری

محبت ہار گئی دولت جیت گئی، نوجوان لڑکی نے عاشق کو ٹھکرا کر 69 سالہ کروڑ پتی شخص سے شادی کرلی

حیدرآباد: محبت اور پیسے کا موازنہ ہو تو معاشرے میں ہمیشہ بحث چھڑ جاتی ہے حال ہی میں ایسا ہی ایک واقعہ سوشل میڈیا پر شدید بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایک نوجوان لڑکی نے چار سال تک محبت کرنے والے اپنے محبوب کو چھوڑ کر کروڑوں کی جائیداد کے مالک 69 سالہ شخص سے شادی کرلی۔

 

تفصیلات کے مطابق ایک نوجوان لڑکا اور لڑکی ساتھ پڑھتے تھے اور دونوں ایک دوسرے سے بے حد محبت کرتے تھے۔ تقریباً چار سال تک ان کا رشتہ اچھا چلتا رہا تاہم کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا کے ذریعے لڑکی کی ملاقات 69 سالہ غیر شادی شدہ شخص سے ہوئی۔ اس کی شاندار حویلیاں، لگژری کاریں اور کروڑوں کی جائیداد دیکھ کر لڑکی متاثر ہوگئی اس کے بعد اس نے گھر والوں سے صاف کہہ دیا کہ وہ اسی شخص سے شادی کرے گی۔

 

عمر میں اتنا بڑا فرق ہونے کی وجہ سے ارکان خاندان نے سخت مخالفت کی لیکن لڑکی اپنے فیصلے پر قائم رہی جس کے بعد آخرکار خاندان کو شادی کے لیے رضامند ہونا پڑا۔شادی کے روز چار سال سے لڑکی سے محبت کرنے والا نوجوان اچانک شادی کے منڈپ میں پہنچ گیا۔ اس نے لڑکی سے سوال کیا”چار سال سے تم میرے ساتھ رشتہ میں تھیں پھر اب اس عمر کے شخص سے شادی کیسے کر رہی ہو؟”لڑکی نے سب کے سامنے بلا جھجھک جواب دیا "تمہارے پاس آخر ہے

 

ہی کیا کہ میں تم سے شادی کروں؟ کیا تم مجھے لے جا کر جھونپڑی میں رکھو گے؟ لیکن یہ شخص مجھے محل میں ملکہ کی طرح رکھے گا۔ تم جیسے غریب کے ساتھ میں پہلے ہی اپنی زندگی کے چار سال ضائع کرچکی ہوں۔ اب میں اپنی باقی زندگی برباد نہیں کرنا چاہتی۔ تم جاؤ اور اپنے معیار کے مطابق کسی غریب لڑکی سے شادی کرلو۔”فی الحال یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شدید بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔

 

صارفین مختلف رائے دے رہے ہیں کہ کیا سچی محبت سے زیادہ پیسے کو اہمیت دینا درست فیصلہ ہے، یا یہ محض خود غرضانہ سوچ ہے؟

متعلقہ خبریں

Back to top button