نیشنل

سالگرہ کی تقریب سے واپسی پر خوفناک حادثہ، 7 افراد ہلاک، 4 بچوں سمیت 8 زخمی

 

آندھرا پردیش کے پالناڈو ضلع کے چیلکالوری پیٹ کے قریب پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ جمعرات کی علی الصبح اس وقت پیش آیا جب وجئے واڑہ سے تروپتی جانے والی ایک پرائیویٹ ٹریولس بس بے قابو ہوکر آٹو رکشہ سے ٹکرا گئی۔

 

حادثے کے وقت آٹو رکشہ میں 15 افراد سوار تھے۔ حادثے میں 7 افراد ہلاک جبکہ 8 دیگر شدید زخمی ہوگئے، جن میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو علاج کے لیے گنٹور کے جی جی ایچ منتقل کیا۔

 

پولیس کے مطابق مہلوکین کا تعلق چیلکالوری پیٹ منڈل کے ویلورو گاؤں سے ہے۔ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ تمام افراد باپٹلہ ضلع کے کونڈامنچولورو میں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے کہ راستے میں یہ حادثہ پیش آیا۔

 

حادثے میں 4 افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ گنٹور جی جی ایچ میں 2 اور چیلکالوری پیٹ کے سرکاری اسپتال میں ایک شخص نے دم توڑ دیا۔ مہلوکین کی شناخت 62 سالہ بونتھا بابو، 55 سالہ بونتھا منیما، 70 سالہ سمپورناما، 75 سالہ لکشمیما، 50 سالہ گنگما، 48 سالہ سوارَتھا اور 45 سالہ مریمّا کے طور پر کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button